My Town My Pride in Shopian شوپیاں میں ’میرا قصبہ میری شان‘ پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 3:34 PM IST

شوپیاں میں ’میرا قصبہ میری شان‘ پروگرام کا اہتمام

پہاڑی ضلع میں میں بھی ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں عوام الناس کو مختلف سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ My Town My Pride Programme in Shopian

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی دیگر قصبہ جات اور اضلاع کی طرح ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ کے دوسرے مرحلہ کے تحت پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مختلف محکمہ جات نے (ایس ایم سی) شوپیاں میونسپل کونسل کے احاطے میں اسٹالز لگائے ہیں اور مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے عوام کے مسائل سن کر انہیں نوٹ کر رہے ہیں۔ MC Shopian My Town My Pride Programme

شوپیاں میں ’میرا قصبہ میری شان‘ پروگرام کا اہتمام

’’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘‘ کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر ایگزیکٹیو آفیسر سہیل ملک، نوڈل آفسر عمر اسداللہ، تحصیلدار شوپیاں فدا حسین کے علاوہ کونسلرز کے ساتھ ساتھ دیگر افسران بھی ماجود رہے۔ اس دوران مختلف محکمہ جات کی جانب سے عوامی جانکاری کے لیے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ایم سی شوپیاں کے سیکریٹری و ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ کے نوڈل افسر عمر اسداللہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماے ٹاؤن ماے پرایڈ‘‘ کے پہلے مرحلے میں جو کام شروع کیے گئے تھے انہیں مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور اب دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے جس میں اب لوگ پیدائش اور اموات کا ڈاٹا آن لائن دیکھ سکتے ہیں اور مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔Stalls Set up on My Town My Pride Programme in Shopian

یاد رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت دور دراز گاؤں اور دیہات میں لوگوں کے مسائل سنے گئے اور انہیں درپیش مسائل کا کسی حد تک ازالہ کیا گیا وہیں اب قصبہ جات و شہروں کے لیے میرا قصبہ میری شان پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جسمیں شہروں اور قصبہ جات کے لوگوں کے مسائل اور انہیں نئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دینا مقصود ہے۔

مزید پڑھیں: My Town My Pride Awantipora: اونتی پورہ میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.