کشمیر: شوپیاں میں ہڑتال
Published: Feb 28, 2019, 9:23 PM
Follow Us 


کشمیر: شوپیاں میں ہڑتال
Published: Feb 28, 2019, 9:23 PM
Follow Us 

جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں جیش محمد سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف آج ہڑتال رہی۔ جس سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
ضلع میں آج تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔
سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں متاثر رہیں۔
دریں اثنا ترال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کے جلوس جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، جو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ضلع ہیڈکوارٹر شوپیان سے دو کلومیٹر دور میمندر علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
تصادم کے دوران مقامی لوگوں نے فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فوج نے آنسوں گیس کے گولے داغے۔
حکام نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی تھی۔

Loading...