Sarjan Barkati Released معروف عالم دین سرجان برکاتی جیل سے رہا

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 8:17 PM IST

Etv Bharat

معروف عالم دین سرجان برکاتی کو آج شام پولیس نے رہا کر دیا۔ برکاتی کو آج 17 ستمبر کی صبح ریبن امام صاحب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔Sarjan Barkati Released

شوپیاں: وادی کشمیر میں مشہور و معروف عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد جذباتی نعروں سے مشہور ہونے والے سرجان برکاتی کو پولیس نے رہا کر دیا گیا ہے۔ Sarjan Barkati Released

سال 2016 میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اپنے مخصوص انداز میں نعرہ بازی اور شعلہ بیانی کی وجہ سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے والے سرجان برکاتی کو آج شام پولیس نے 63 روز بعد حراست سے رہا کر دیا ہے اور وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: Sarjan Barkati Arrested معروف عالم دین سرجان برکاتی گرفتار

واضح رہے کہ سرجان برکاتی کو چار سال سے زیادہ عرصہ تک قید میں رکھے جانے کے بعد اکتوبر 2020 کے آخری ہفتے میں رہا کیا گیا تھا۔ انہیں یکم اکتوبر 2016 کو عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔سنہ 2016 کے عوامی احتجاج کے دوران سرجان برکاتی اپنے منفرد اور شعلہ بیان تقریروں اور نعرہ بازی کے سبب کافی مشہور ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.