Mughal Road Restored for Traffic: مغل روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے چار روز بعد بحال

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 2:29 PM IST

مگ

چار روز قبل ہوئی برفباری کے بعد مغل شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ شاہراہ پر برف ہٹانے کا مکمل کرنے کے بعد مغل شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بحال کیا گیا۔ Mughal road Snowfall

شوپیاں: وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل شاہراہ کو چار روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ مغل روڈ کو چار روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا گیا اور جمعرات کو شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کی گئی۔ Mughal Road Restored for Traffic

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’آج سے اس روڈ کو ٹریفک کی آواجاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ہی اس روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت شروع ہوگئی۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڑ پر تودے گر آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Traffic Restored on Mughal road

مغل روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کیے جانے کے ساتھ ہی جہاں سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہیں وہیں اس سڑک پر مسافر و مال بردار گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں، مقامی ہوٹل مالکان اور مختلف قسم کے کاروبار سے جڑے افراد نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔قابل ذکر ہے کہ تاریخی مغل شاہراہ، سرینگر جموں شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔ مغل شاہراہ ہندوستان کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ مغل روڈ پر کئی دلکش وادیاں، آبشار، کوہسار اور جنگلات ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک و بیرون ملک سے ہر سال ہزاروں سیاہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔Mughal Road Traffic Restored

مزید پڑھیں: Snowfall In Kashmir کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، مغل روڈ سرینگر۔جموں اور لیہہ شاہراہ آمدورفت کیلئے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.