Kashmir Pandit Killer Identified کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 9:23 PM IST

Updated : Nov 24, 2022, 10:02 PM IST

killer-of-kashmiri-pandit-pk-bhat-identified-says-adgp

شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے 43 سالہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث ملزم کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے بارے میں جانکاری دینے والے کو انعام سے نوازا جائیگا۔ Kashmir Pandit Killer Identified

شوپیاں: چودھری گنڈ شوپیاں میں 15 اکتوبر کو ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلا کر ہلاک کردیا تھا ۔ اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات تحقیقات شروع کردی وہیں آج پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس حملے میں ملوچ افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔Kashmir Pandit Killer Identified

Killer of Kashmiri pandit PK Bhat Identified Says Adgp
کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ 15 اکتوبر کو چودھری گنڈ شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت شری پورن کرشن بٹ کا عسکریت ہسندوں کے ہاتھوں قتل سے متعلق پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایف آئی آر نمبر 211/2022 کی تحقیقات کے دوران پولیس نے اس حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں ملوث لطیف احمد لون ولد نثار احمد لون ساکن چک کچہ ڈورہ ملوث تھا۔jk police on kashmir pandit killing

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد 12 اکتوبر 2022 سے ہی گھر سے لاپتہ ہے اور مذکورہ ملزم کے بارے میں پولیس کو جانکاری دینے والے شخص کو انعام سے نوازا جائے گا ۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Pandit Killing: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد چودھریگنڈ علاقہ سنسان

بتادیں کہ 43 سالہ کشمیری پنڈتپورن کرشن بٹ ولد تارک ناتھ بٹ ساکن چودھری گنڈ، کو 15 اکتوبر کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاا۔ اگرچہ واقعہ کے فوراً بعد پورن کرشن کو ضلع ہسپتال شوپیاں پہنچایا گیا تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ Kashmiri Pandit Killed in Shopian

چودھری گنڈ، جو ضلع ہیڈکوارٹر شوپیاں سے قریب 8 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے میں 90 کی دہائی میں کئی کشمیری پنڈت مقیم تھے۔ جب وادی کشمیر میں حالات خراب ہوگئے تو 1990 کی دہائی کے اوائل میں کشمیری پنڈتوں نے وادی کشمیر سے ہجرت کرکے جموں، دہلی اور ملک کے کچھ دوسرے حصوں میں آباد ہوئے تاہم بعض کشمیری پنڈت کنبوں نے کشمیر میں ہی سکونت اختیار کرنے کو ترجیح دی۔ چودھری گنڈ میں بھی کئی کشمیری پنڈت مقیم تھے تاہم حالات ناسازگار ہونے کے بعد یہاں صرف 9 کشمیری پنڈت کنبے رہائش پذیر ہیں اور پورن کرشن کی ہلاکے کے بعد وہ بھی جموں چلے گئے۔

Last Updated :Nov 24, 2022, 10:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.