BJP Leader Ashok Kaul سرکاری اراضی ہر صورت واپس لی جائیگی

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 5:58 PM IST

بی جے پی رہنما

جموں و کشمیرکے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً چراگاہ اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ کو ہٹا کر اُس اراضی کو حکومتی تحویل میں واپس لینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سرکاری اراضی ہر صورت واپس لی جائیگیڈ اور سرکاری زمین پر صرف سرکار کا ہی حق ہے ۔

بی جے پی رہنما

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے آج جنوبی ضلع شوپیاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پلوامہ میں واقع سرکٹ ہاؤس پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹینگ کی،اس میٹنگ میں پارٹی کے کئی سینیئر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔


سرینگر کے راج باغ علاقہ میں واقع کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے دفتر کو جلد ہی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعے اٹیچ کیا جا سکتا ہے،اس سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے بتایا کہ جو بھی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اسے کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا ۔

اشوک کول نے جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً چراگاہ اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ کو ہٹا کر اُس اراضی کو حکومتی تحویل میں واپس لینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سرکاری اراضی ہر صورت واپس لی جائیگی اور سرکاری زمین پر صرف سرکار کا ہی حق ہے ۔
اشوک کول نے سرکٹ ہاؤس شوپیاں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان سے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے سے متعلق بات چیت بھی کی۔اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر محمد یوسف بھٹ اور سینئر رہنما جاوید قادری کے علاوہ دیگر لیڈروں نے میٹنگ میں حصہ لیا ۔

مزید پڑھیں:Protest Against Land Eviction Order: اثر و رسوخ والے افراد کو سرکاری اراضی سے بے دخل کرنے کی مانگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.