Encounter in Shopian شوپیاں انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 6:14 AM IST

Updated : Dec 20, 2022, 10:12 AM IST

شوپیاں انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

شوپیاں کے مج مرگ زینہ پورہ علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Encounter in Shopian

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے مج مرگ زینہ پورہ علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ جس میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولیس کے مطابق دو عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت شوپیان کے لطیف لون کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک کشمیری پنڈت شری پرانا کرشنا بھٹ کے قتل میں ملوث تھا۔ جب کہ اننت ناگ کا عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔ encounter breaks out between militants andsecurity forces in shopian

شوپیاں انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک
شوپیاں میں انکاؤنٹر، تین ہلاک، دو کی ہوئی شناخت
شوپیاں میں انکاؤنٹر، تین ہلاک، دو کی ہوئی شناخت

یاد رہے کہ چھودری گنڈ شوپیاں میں 15 اکتوبر کو ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ پر نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلا کر اسے ہلاک کردیا تھا۔ جس کے بعد شوپیاں پولیس نے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی وہیں پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں پولیس نے بتایا تھا کہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی ہلاکت میں ملوث شخص کی شناخت لطیف لون کے طور پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Shopian Encounter شوپیاں انکاؤنٹر میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب، تلاشی آپریشن ختم

Last Updated :Dec 20, 2022, 10:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.