Cricket Match in Shopian شوپیاں میں معذور افراد کا کرکٹ میچ

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 12:25 PM IST

Cricket Match in Shopian

شوپیان میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر شوکت احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرامز ان افراد کے لیے کرائے جائیں تاکہ انہیں بھی محسوس ہو کہ یہ بھی سوسائٹی کا ہی ایک حصہ ہیں۔ Cricket Match of Disabled Persons in Shopian

شوپیان: انسان میں ہمت ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں جس کی مثال آج بٹہ پورہ اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیان میں دیکھنے کو ملی جہاں محکمہ سوشل ویلفیئر شوپیان کی طرف سے جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے ایک میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ اضلاع کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے جسمانی طور پر ناخیز افراد نے بٹہ پورہ شوپیان میں ایک کرکٹ میچ کھیلا۔ میچ کا افتتاح سوشل ویلفیئر افسر شوپیاں شوکت احمد شوکت، تحصیل سوشل ویلفیئر افسر فرہانہ ٹاک کی موجودگی میں ہوا۔ Cricket Match of Disabled Persons in Shopian

شوپیاں میں معذور افراد کا کرکٹ میچ

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق یہ میچ جسمانی طور پر ناخیز دو ٹیموں پلوامہ اور شوپیاں کے بیچ کھیلا گیا۔ یاد رہے کہ جسمانی طور پر ناخیز افراد کے لیے عالمی دن منایا جارہا ہے اور اسی دن کے موقع پر شوپیاں میں بھی اس طرح کے میچ کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ کی طرف سے آخر میں کھلاڑیوں کو اعزاز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جسمانی طور پر ناخیز کھلاڑی جہانگیر احمد نے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ ضلع سطح پر زیادہ سے زیادہ کرانا چاہیے کیوں کہ اس سے کھلاڑیوں میں اندر چھپے ٹیلنٹ باہر نکل کر آئیں گے۔ جب کہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر شوکت احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرامس ان افراد کے لیے کرائیں جائیں تاکہ انہیں بھی محسوس ہو کہ یہ بھی سوسائٹی کا ہی ایک حصہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.