Search Operation In Shopian شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقہ میں سرچ آپریشن

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 8:32 PM IST

Cordon and search operation  in shopian

پہاڑی ضلع شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ سکیورٹی فروسز نے علاقہ میں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔Search Operation In Shopian

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چھوٹی پورہ علاقے کو فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔Search Operation In Shopian
ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی ۔

مزید پڑھیں: LeT Module Busted In Bandipora بانڈی پورہ میں ایل ای ٹی ماڈیول کا پردہ فاش، خاتون سمیت چار گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.