Plantation Drive in Shopian آرمی اسکول شوپیاں میں شجر کاری

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 7:11 PM IST

آرمی اسکول، شوپیاں میں شجر کاری مہم

شوپیاں میں شجر کاری مہم کے تحت آرمی گُڈ وِل اسکول میں کئی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ Shopian Plantation Drive

شوپیاں: وادی کشمیر میں سال بھر مختلف محکمہ جات کی جانب سے شجرکاری مہم انجام دی جا رہی ہے جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد خصوصاً طالب علم بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی محکمہ سوشل فاریسٹری کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے تحت آرمی گوڈ ول اسکول میں درجنوں پودے لگائے گئے۔ Social Forestry Organised Plantation Drive in Shopian

آرمی اسکول، شوپیاں میں شجر کاری مہم

محکمہ سوشل فاریسٹری نے فوج کی 15 گھروال کے اشتراک سے بلپورہ، شوپیاں میں آرمی گوڈ وِل اسکول میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے تحت آرمی گوڈ ول اسکول میں کئی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں اسکولی بچوں، فوج اور سوشل فاریسٹری پلوامہ و شوپیاں کے ڈی ایف آو اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے احاطے میں کئی پودے لگائے گئے۔ Army Goodwill School Plantation Drive

ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی ایف آو، شوپیاں و پلوامہ، محمد ایوب، نے سبھی طبقہ ہائے فکر سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد ایوب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر امسال محکمہ سوشل فاریسٹری کی جانب سے مسلسل شجرکاری انجام دی جا رہی ہے۔ South Kashmir Plantation Drive

مزید پڑھیں: Plantation Drive Across Kashmir: سوشل فاریسٹری کا رواں برس 15 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں رواں سیزن ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ تین لاکھ پودوں کی تنصیب کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے طول و ارض میں انجام دی جانے والی شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ سمیت سیکورٹی فورسز بھی اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Plantation Drive on Srinagar Jammu Highway: سرینگر جموں شاہراہ کے گرد و نواح میں شجر کاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.