Militant attack on YouTuber شوپیان میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ میں ایک یوٹیوبر بال بال بچ گیا
Published: Dec 25, 2022, 8:39 PM

Militant attack on YouTuber شوپیان میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ میں ایک یوٹیوبر بال بال بچ گیا
Published: Dec 25, 2022, 8:39 PM
شوپیان میں آج اس وقت یک یوٹیبر کی جاب بال بال بچ گئی جب سڑک کے کنارے کھڑے وسیم احمد وانی نامی صحافی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی ،تاہم نشانہ چوکنے کے سبب وسیم کو کوئی نقصان نہیں پہونچا۔The YouTuber was not harmed in the attack by the militants
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہیرپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک یوٹیوبر جسکا نام وسیم احمد وانی ہے پر گولیوں کے کچھ راؤنڈ فائر کیے، تاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔The YouTuber was not harmed in the attack by the militants
ذرائع کے مطابق ہیرپورہ شوپیاں کے رہنے والے وسیم احمد وانی ولد محمد امین وانی پر اس وقت عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جب وہ اپنے آبائ گاؤں میں سڑک کے کنارے پر تھے ۔ عسکریت پسندوں کا نشانہ چوک جانے کی وجہ سے وسیم کو گولی نہیں لگی اور وہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ وسیم کے بارے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ ایک فیس بک پیج چلاتے ہیں جس پر وہ کبھی ڈبیٹ تو کبھی خبریں اپلوڈ کرتے ہیں ۔
وسیم نے کہا کہ وہ ایک بی جے پی لیڈر کا انٹرویو کرنے کے بعد گاؤں واپس آگئے تھے۔ اسی اثنا میں ایک فرن پوش شخص نے نزدیک سے ان پر گولیاں چلائیں جن میں سے ایک زمین سے ٹکرائی اور دوسری ایک مکان کو جالگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جائے واردات سے تھوڑے ہی فاصلے پر پولیس تھانہ ہے، دوسری جانب 15 گھڑوال ریجمنٹ کا کیمپ ہے اور اسکے نیچے 44 راشٹریہ رائفلز کا کیمپ ہے۔ ان سارے کیمپس کی موجودگی میں بھی بندوق بردار کس طرح نقل و حرکت کرتے ہیں، یہ سمجھ میں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں۔ حکام بتائیں کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر انکے کام سے کسی کو تکلیف ہے تو وہ بتائیں، وہ ایسا کرنا بند کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہ گولی انہیں لگ جاتی، اور وہ مرجاتے تو بندوق بردار انکے گھروالوں کو کیا جواب دیتے۔
مزید پڑھیں:kashmiri pandit shot Dead کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر علاقہ میں ماتم
