Demand of Foot Bridge in Shabras شبرس کے مقامی لوگوں نے فوٹ بریج کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 8:01 PM IST

شبرس کے مقامی لوگوں نے فوٹ بریج کا مطالبہ کیا

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے گلاب گڑھ کی پنچایت شبراس کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شبرس میں واقع دریا پر ایک فوٹ بریج بنایا جائے۔ People demand Foot Bridge In Shabras Reasi

ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے بلاک گلاب گڑھ پنچایت شبرس میں موسلادھار بارش کے سبب لوگوں کو دریا پار کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبرس پنچایت میں متعدد نالے ہیں۔ بارش میں ان نالوں کو پار کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں سمیت اسکول کے بچوں کو بھی نالہ عبور کرنے میں ڈر لگتا ہے کہ کہیں کچھ حادثہ نہ ہو جائے۔ اکثر مویشی بھی اس نالے میں گر جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد دریا اور نالوں پر فوٹ بریج تعمیر کروائیں۔

شبرس کے مقامی لوگوں نے فوٹ بریج کا مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیں: Pahari People Demand Reservation: ریاسی علاقے کے لیے پہاڑی ریزرویشن کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.