Awareness Camp on Sexual Harassment دفاتر میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 10:51 AM IST

Awareness Camp on Sexual Harassment: دفاتر میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی

ایک روزہ آگاہی کیمپ کے حوالہ سے ریاسی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا: ’’اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے سینکڑوں اہلکار مستفید ہو رہے ہیں۔‘‘ SSP Reasi on Awareness Camp

ریاسی: جموں و کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ریاسی میں دفاتر (وَرک پلیسز) پر جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، منشیات کے بڑھتے استعمال، ہیومن اسمگلنگ سے متعلق ایک روزہ آگاہی و معلوماتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی کیمپ میں تقریباً ایک سو پولیس افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی کے اہلکار شامل تھے۔Awareness Camp on Sexual Harassment at Work places

ضلع ریاسی میں دفاتر میں جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد سے متعلق ایک روزہ آگاہی کیمپ
ضلع ریاسی میں دفاتر میں جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد سے متعلق ایک روزہ آگاہی کیمپ

پروگرام کے دوران ریسورس پرسن نیتا ورما (ایڈووکیٹ) ریاستی صدر، وومن پروٹیکشن ہیومن رائٹ مشن، جموں و کشمیر نے ورک پلیسز (دفاتر وغیرہ) پر جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، منشیات کے استعمال اور قانونی مشاورت کے موضوع پر سیر حاصل بحث کی۔ مواصلاتی نظام کے بہتر استعمال کے ذریعے اچھی پولیسنگ اور عوامی تعلقات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ One day Awareness Camp on Sexual Harassment at Work places, Domestic Violence

پروگرام کے دوران ریسورس پرسن نے کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے قانونی امداد اور زاویوں کی وضاحت کی۔ ضلع ریاسی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس امیت گپتا نے آگاہی پروگرام کے حوالہ سے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’پولیس افسران، اہلکاروں کو آگاہ کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس قسم کے لیکچرز سے سینکڑوں اہلکار مستفید ہو رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: جنسی ہراسانی سے تحفظ کے لیے بیداری کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.