Reasi Illegal Excavation غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی، دو ٹپر ضبط

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 5:39 PM IST

Illegal Excavation in reasi Police seized two Tippers

ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے دو ٹپر ضبط کر لیے۔ Illegal Excavation in Mahoor Reasi

ریاسی: صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مہور علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے استعمال میں لائی جا رہی دو گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in reasi Police seized two Tippersغیر قانونی کان کنی کے خلاف کی گئی خصوصی کارروائی میں ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا سمیت ایس ڈی پی او مہور چبیل سنگھ کے علاوہ دیگر پولیس افسران شامل تھے۔

ریاسی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ Mahoor Reasi Illegal Excavation

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ مال، مائننگ اینڈ جیالوجی اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب ڈویژن مہور اور چسانہ کا اچانک معائنہ کرکے غیر قانونی طور کان کنی میں استعمال میں لائی جا رہی گاڑیوں، جے سی بی کو ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in Reasi Several Vehicles seized حکام نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع کے بعد چھاپہ مارا گیا۔

مزید پڑھیں: Illegal Soil Excavation in Budgam: مٹی کھدائی میں بڈگام کے مختلف علاقے کھنڈرات میں تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.