Fire Accident رامبن میں آتشزدگی، ایک مکان خاکستر

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 3:48 PM IST

آگ کی زد میں مکان خاک ہو گیا

رام بن کے بانہال میں آج صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ساتھ ہی 10 بھیڑ و بکریاں بھی زندہ جل گئیں۔ حادثہ میں لاکھوں کے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ The House Was Destroyed By The Fire

آگ کی زد میں مکان خاک ہو گیا

ضلع رامبن کے تحصیل بانہال کے نگم گاؤں میں صبح تقریباً چھ بجے ہلال احمد کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اس آگ کو سب سے پہلے آرمی و پولیس اہلکاروں نے دیکھا جس کے بعد فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس دوران پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ اس واقعہ میں دس بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوگئی اور لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ وہی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی گذار سکیں۔

مزید پڑھیں:Teenager Comitted Suicide in Sopore بارہمولہ کے سوپور میں 16 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.