Sgr Jmu Highway Closed for Traffic سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 5:15 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

ضلع رام بن میں مٹی کے تودے گرآنے کے سبب سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu Highway Closed for Traffic

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن میں متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کےتودے گرآنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ روم پڑی، بانہال کے علاوہ وگن، شیر بی بی علاقوں میں بھی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرآئے ہیں جس کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے دوبارے بحال کر دیا جائے گا۔ ٹریفک عملہ نے عوام سے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال کے متعلق تازہ صور تحال سے آگاہی حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہوئی بھارتی برفباری اور بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کے سبب قریب تین روز تک شاہراہ بند تھی۔ گزشتہ روز شاہراہ کو بحال کیے جانے کے بعد امروز پھر سے مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: National Highway Closed For Traffic بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند

قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے لیے سرینگر جموں شاہراہ شہہ رگ کی مانند ہے۔ کئی روز تک شاہراہ بند ہونے کے سبب وادی کشمیر میں اشیاء خورد و نوش اور پیٹرول و ڈیزل کی قلت ہو جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.