Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں عمرعبداللہ نے حصہ لیا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 6:35 PM IST

بھارت جوڑو یاترا

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا تصویر بنانے کے لیے نہیں بلکہ ملک کے حالات اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔

بھارت جوڑو یاترا

رامبن : جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع بانہال سے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں اپنے آخری پڑاؤ کی طرف آج صبح دس بجے ٹی چوک بانہال سے روانہ ہوئی۔راہل گاندھی کی اس یاترا میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے راہل گاندھی کی اس بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی اور راہل گاندھی سمیت کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا استقبال کیا۔ سابق وزیراعلی عمر عبداللہ بھی راہل گاندھی کے ساتھ شدید سردی میں سفید ٹی شرٹ زیب تن کر کے یاترا میں شامل ہوئے-


واضح رہے کہ 25 جنوری کو ناساز گار موسم اور اور شاہراہ پر پر پہاڑی سے چٹانیں گرنے کی وجہ سے یاترا منسوخ کر دی گئی تھی، تاہم آج یاترا دوبارہ شروع ہوئی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا تصویر بنانے کے لیے نہیں بلکہ ملک کے حالات اور ماحول کو بدلنے کے لیے ہے۔ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ ملک سے نفرت کی فضا کو دور کرنے، خوف کو ختم کرنے کے لئے بھارت جوڑو یاترا نکالی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں اس یاترا کی گونج ہے،کیونکہ پچھلے آ ٹھ سالوں سے ملک کے جمہوری نظام پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر نفرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوے کہا ملک میں آج تک کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔ اس سے ہی سے اندازہ لگایا جاتا ہے بی جے پی کی منشا کیا ہے؟ انہوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کے تعلق سے بتایا کہ انہیں کو ملک کی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ راہل گاندھی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ ملک میں بد امنی اور نفرت کے فضا کے خاتمہ کے لئے وہ بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra in JK راہل گاندھی نے انتظامیہ پر سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.