Four of a Family Found Dead in Ramban: ایک ہی کنبے کے چار افراد گھر میں مردہ پائے گئے

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 7:52 PM IST

ایک ہی کنبے کے چار افراد گھر میں مردہ پائے گئے

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں ایک دلدوز سانحہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد گھر میں مردہ پائے گئے جن میں تین خواتین شامل ہیں۔ Mysterious Dead of entire Family in Ramban

ایک ہی کنبے کے چار افراد گھر میں مردہ پائے گئے

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے دور افرادہ علاقہ ہلہوت کے سندروٹ گاؤں میں ہفتہ کی صبح تین خواتین سمیت ایک ہی کنبے کے چار افراد اپنے کچے گھر میں مردہ پائے گئے۔ دلدوز سانحہ کی خبر موصول ہوتے ہی مقامی رضا کار، پولیس اور انتظامیہ نے علاقہ کا رخ کرکے موقع کا جائزہ لیا۔ آفیشلز کے مطابق گھر میں خواتین سمیت چار افراد بے ہوشی کی حالت میں تھے جبکہ ایک خاتون کی سانسیں چل رہی تھی جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

فوت ہونے والوں 60سالہ چین سنگھ، ان کی زوجہ 55سالہ شنکری دیوی، اور ان کی دو دختر سندیشا دیوی اور مونیکا دیوی شامل ہیں۔ فوت ہونے والوں کے ایک رشنہ دار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا متوفی کے بارے میں کوئی خبر موصول نہ ہونے کے بعد ان کے بھائی نے مقامی سرپنچ کو انکوائری کے لیے روانہ کیا جس نے انہیں اپنے ہی کچے مکان میں مردہ حالت میں پایا۔

آفیشلز نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی انویسٹی گیشن کے مطابق دم گھٹنے سے چاروں افراد کی موت واقع ہوئی ہے تاہم سبھی افراد کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو پائے گی۔ ادھر، عوامی اور سیاسی حلقوں نے دلدوز سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں ایس ایس پی رام بن موہیتا شرما کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کے تعاون سے متوفین کے قریبی رشتہ داروں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Mysterious Death Of Women نسرین کی موت مشکوک قرار،لاش قبر سے نکالی گئی

رام بن پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد متوفین کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.