Cracks in Banihal Houses بانیہال ریلوے ٹنل سے متصل مکانوں میں دراڑ

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 3:44 PM IST

مکانوں میں دراڈ

بانیہال کے مقامی لوگوں نے ٹنل کی وجہ سے مکانوں میں دراڑ پڑنے کی وجے سے کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جموں سرینگر ٹرین ٹریک پر کام چل رہا ہے لیکن ڈی 77 ٹنل پر جو کام چل رہا ہے اس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں دراریں پڑ رہی ہیں

مکانوں میں دراڈ

جموں سرینگر ریلوے ٹریک پر کام شدومت سے جاری ہے، وہیں ضلع رامبن کے بانیہال علاقے میں ٹی 77 ڈی ٹنل کا کام بھی جاری ہے، تاہم مقامی لوگوں نے ٹنل کی وجہ سے مکانوں میں دراڑ پڑنے کی وجے سے کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جموں سرینگر ٹرین ٹریک پر کام چل رہا ہے لیکن ڈی 77 ٹنل پر جو کام چل رہا ہے اس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، چونکہ ٹنل پہاڑ کے نیچے سے نکالی جارہی ہے جس کے سبب پہاڑ کے اوپر آباد بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں اور عوام کو خطرہ لاحق ہے کبھی بھی ان کے مالی و جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔

عوام نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ پو توجہ دے اور اس ٹنل پر جاری کام کا جائزہ لیا جائے اور انجینئروں کو یہ ہدایت دی جائے کہ مکانوں میں دراڑیں نہ پریں تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں مقامی لوگوں کے مکانوں میں دراڑیں پڑی ہیں، تاہم جموں کشمیر انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے،اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے اترا کھنڈ کے جو شی مٹھ اور ڈوڈہ اضلاع میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے اس ہم خوف ہراس میں ہیں، لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد اس کا معائنہ کرے اور انجینئرز کی ایک ٹیم موقعہ پر بھیج دی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

مزید پڑھیں:Joshi Math like Crisis in Doda ڈوڈہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال، متعدد گھروں میں دراڑ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.