لائن آف کنٹرول پر پھر گولہ باری
Published: Mar 5, 2019, 8:27 PM


لائن آف کنٹرول پر پھر گولہ باری
Published: Mar 5, 2019, 8:27 PM

ریاست جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے اچانک گولہ باری کے نتیجے میں امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ روزبھارت و پاکستان کی افواج کے درمیان مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر کئی اسکولوں کو احتیاطی طور بند کر دیا گیا تھا۔
تاہم گذشتہ دو روز سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری بند ہونے کے نتیجے میں منگل کو انتظامیہ نے اسکول میں معمول کا کام کاج کرنے کی اجازت دی تھی۔
نمائندے کے مطابق صبح قریب دس بجے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے کلال اور ڈینگ علاقوں میں پاکستان کی جانب سے پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔
اچانک اور شدید گولہ باری کے نتیجے میں اسکولی طلباوعملہ کلاسزمیں ہی سہم کر رہ گئے۔
تاہم اسکول انتظامیہ نے طلباکے والدین کو خبر دی اور طلباکو والدین کے ساتھ اپنے گھروں کی طرف روانہ کر دیا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں، طلبااور اساتذہ نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گولہ باری کے باعث طلباکی پڑھائی بے حد متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔
