Body of Non Local Found Hanging راجوری میں غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 1:01 PM IST

Etv Bharat

راجوری کے سندربنی علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔متوفی کی شناخت رامشری ولد سونا لال ساکن مدھیہ پردیش کے بطور کی گئی ہے۔Body of Non Local Found Hanging

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندربی بنی کے جگی علاقے میں رہائش پذیر ایک غیر مقامی مزدور کو ایک درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔Body of Non Local Found Hanging

انہوں نے کہا کہ وہاں مقیم دوسرے مزدورں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ مزدور کو سب ضلع ہسپتال سندربنی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت رامشری ولد سونا لال ساکن مدھیہ پردیش کے بطور کی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے شخص کی لاش دو روز بعد منگل کی صبح بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے درنگہ بل گاؤں سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ رفیق احمد میر دو روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقعہ پیش آتے ہی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا اور منگل کی صبح لاش کو دریا سے بر آمد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.