New PG Courses in Rajouri University: راجوری یونیورسٹی میں پہاڑی، گوجری زبانوں میں پی جی کورسز شروع

author img

By

Published : May 14, 2022, 7:22 PM IST

راجوری یونیورسٹی میں پہاڑی، گوجری زبانوں میں پی جی کورسز شروع

’’ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں PG Courses in Pahari, Gojri Languages گوجری اور پہاڑی زبانوں میں پی جی کورسز کی سہولیات دستیاب نہیں تھی، جب کہ ہندی اور فارسی زبان میں پی جی کے خواہشمند طلبہ کو راجوری سے باہر کی یونیورسٹیز کا رخ کرنا پڑتا تھا۔‘‘ New PG Courses in Rajouri University

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں قائم بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہندی اور فارسی کے ساتھ ساتھ رواں برس پہاڑی اور گوجری زبانوں میں پی جی کورسز کے لیے داخلے کا اعلان کیا۔ Rajouri University Starts PG Courses in Pahari, Gojri Languages اس سے قبل یونیورسٹی میں ان زبانوں میں پی جی کورسز دستیاب نہیں تھے۔ وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران متفقہ طور اس فیصلے کو منظوری دی۔ New PG Courses in Rajouri University

راجوری یونیورسٹی میں پہاڑی، گوجری زبانوں میں پی جی کورسز شروع

میڈیا کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں BGSB University Rajouri Starts PG Courses in Pahari, Gojri Languages گوجری اور پہاڑی زبانوں میں پی جی کورسز کی سہولیات دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندی اور فارسی زبان میں پی جی کے خواہشمند طلبہ کو راجوری سے باہر کی یونیورسٹیز کا رخ کرنا پڑتا تھا۔

وائس چانسلر نے رواں برس سے ہندی، فارسی سمیت پہاڑی اور گوجری زبانوں میں پی جی کورسز کی شروعات کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔ BGSB University Rajouri انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف پہاڑی اور گوجری زبانوں کو تقویت ملے گی بلکہ زبانوں کو ترویج میں بھی کافی مدد حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں:

MANUU Admission 2022: اردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ ایس آئی او مانو نے طلبہ کے لئے جاری کیا ہیلپ ڈیسک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.