وزیر اعظم جلیانوالا باغ میموریل قوم کے لئے وقف کریں گے

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 10:32 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی

وزیراعظم نریندرمودی ہفتہ کے روز تجدید شدہ جلیاں والا باغ میموریل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم میموریل پر میوزیم گیلری کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی 28اگست کو تجدید شدہ جلیاں والا باغ میموریل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم میموریل پر میوزیم گیلری کا بھی افتتاح کریں گے۔

یہ پروگرام شام 6:25 بجے ہوگا جس میں وزیر اعظم دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میموریل کے افتتاح کے ساتھ میوزیم گیلری کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی حکومت کی طرف سے جلیاں والا باغ کمپلکس میں کئے گئے وسیع تر ترقیاتی اور احیا کے کاموں کے بارے میں بھی معلومات دی جائے گی۔

میموریل کمپلکس میں واقع عمارتوں کا استعمال کرتے ہوئے یہاں چار میوزیم گیلری بنائی گئی ہیں جن میں اس جگہ کی تاریخی اہمیت کو آڈیو وزول ٹکنالوجی کے ذریعہ تھری ڈی فارم میں دکھایا گیا ہے۔

اس گیلری میں مجسمے بھی لگائے گئے ہیں۔ کمپلکس میں 13اپریل سنہ 1919 کو جلیاں والا باغ میں ہوئے واقعات پر لائٹ اینڈ ساونڈ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر مرکزی وزیر ثقافت، رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر، ثقافت مرکزی وزیر مملکت، پنجاب کے گورنر، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے وزرائے اعلی، پنجاب کے تمام لوک سبھا اراکین، جلیاں والا باغ نیشنل میموریل ٹرسٹ اور معزز شخصیتیں موجود رہیں گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.