Yoga Event in Pampore پانپور کے ایک نجی اسکول میں یوگا ایونٹ منعقد

author img

By

Published : May 23, 2023, 4:30 PM IST

پانپور کے ایک نجی اسکول میں یوگا ایونٹ منعقد

جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ یوگا ایونٹ میں مقامی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ Pampore Yoga Event

پانپور کے ایک نجی اسکول میں یوگا ایونٹ منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں پانپور کے ایک نجی سکول میں یک روزہ یوگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پانپور علاقے کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ یوگا ایونٹ میں نجی و سرکاری اسکولوں کے تدریسی و غیرتدریسی عملہ سمیت زونل فیزکل ٹیچر پانپور سمیت محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

پروگرام کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے زونل فیزکل آفسر، پانپور، نے کہا کہ ’’اس پروگرام کو جی 20 سمٹ کے حوالہ سے ترتیب دئے گئے پروگرامز کے پیش نظر منعقد کیا گیا ہے اور جی ٹونٹی کے حوالہ سے عوام میں آگاہی کی غرض سے ضلع بھر میں اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا آسن کے ساتھ ساتھ پروگرام میں شریک طلبہ کو جی ٹونٹی اجلاس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے طلبہ کو جی ٹونٹی اجلاس کی اہمیت سے روشناس کرانے میں مدد ملی وہیں دوسری جانب طلبہ کو یوگا کے مختلف آسن بھی سکھائے گئے۔ زونل فزیکل آفیسر کے مطابق مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پرگرامز پانپور سمیت ضلع بھر میں جاری رکھے جائیں گے، جبکہ مستقبل قریب میں نوجوان کھلاڑیوں کے پنہاں ہنر کو جلا بخشنے اور انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے مختلف اسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا رہا ہے، تاکہ طلبہ ذہنی و جسمانی طور تندرست رہ سکیں اور ملک و سماج دشمن سرگرمیوں سے باز رہ سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ جی 20 سمٹ کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے عوام میں آگاہی کی غرض سے گزشتہ کئی مہینوں سے جموں و کشمیر خاص کر وادی کے طول و ارض میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں سائیکل ریس، ریلیز اور یوگا پروگرامز قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.