Workshop For Fruit Traders پلوامہ میں پھل تاجرین کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 3:40 PM IST

پلوامہ میں تاجرین کے لئے ورکشاپ منعقد

ضلع پلوامہ میں میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کے لئے منعقد کیے گئے خصوصی ورکشاپ کے دوران تاجرین کو میوہ برآمد کرنے، بینکوں کی جانب سے قرضہ حاصل کرنے کے علاوہ مختلف سرکاری اسکیموں کے متعلق جانکاری دی گئی۔ Workshop for Fruit Growers and Traders in Pulwama

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کے لئے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی میں مختلف اقسام کے میوہ جات کی برآمدات کے حوالے سے تاجروں کو جانکاری فراہم کی گی۔ ورکشاپ کے دوران تاجرین کو وادی کشمیر میں کاشت کیے جانے والے مختلف میوہ جات کی درآمدات کے حوالہ سے مفصل جانکاری دی گئی۔ Pulwama Fruit Growers and Traders

پلوامہ میں تاجرین کے لئے ورکشاپ منعقد

ورکشاپ کے دوران ملک کی مختلف منڈیوں تک میوہ کو روانہ کرنے، بیرون ممالک درآمدات، بینکوں کی جانب سے قرضہ جات اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ ورکشاپ ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جس میں میوہ تاجروں، کارخانہ داروں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے کسانوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے علاوہ بینک عملہ اور نے بھی شرکت کی۔ Awareness Programme for Fruit Traders

ایک مقامی کسان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد ستائش کی تاہم انہوں نے متعلقہ حکام، منتظمین سے نوجوانوں کی کاؤنسلنگ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کھیتی باڑی میوہ تجارت سے دور ہوکر ملازمت اختیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مدعو کرکے تجارت کی جانب راغب کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: Awareness Camp in Pulwama پلوامہ میں یک روزہ آگاہی کیمپ اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

انہوں نے کہا مقامی نوجوانوں کو زراعت کے شعبہ کے ساتھ جوڑنے کے بعد ہی مختلف اقسام کے میوہ کی برآمدات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.