ترال میں مذہبی رہنماؤں کو انتظامیہ نے اعتماد میں لیا

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 7:02 AM IST

ترال میں مذہبی رہنماؤں کو انتظامیہ نے اعتماد میں لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ترال میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس لیے انہوں نے مناسب سمجھا کہ مذہبی رہنماؤں، پنچوں اور سرپنچوں کے ذریعہ سماج میں آگاہی فراہم کی جائے۔

وادی کے دوسرے اضلاع کی طرح پلوامہ کے ترال سب ضلع میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہے ہیں۔ سب ضلع میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی اور فی الوقت تین سو سے زائد افراد مثبت آنے کے بعد ہوم آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔

ترال میں مذہبی رہنماؤں کو انتظامیہ نے اعتماد میں لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے یہاں ایمہ کرام، سکھ فرقہ کے مذہبی رہنماؤں اور پنچوں و سرپنچوں کے ساتھ ایک میٹنگ بلاک آفس ترال کے احاطے میں منعقد کی تھی، تاہم کچھ مصروفیات کی وجہ سے موصوف ترال نہیں پہنچ پائے۔ اس کے بعد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے علاقے کے نمبرداروں، چوکیداروں اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس دوران ان پر زور دیا گیا کہ اپنے اپنے دیہات میں لوگوں کو اس بیماری کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا جائے۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ترال میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس لیے انہوں نے مناسب سمجھا کہ مذہبی رہنماؤں اور پنچوں اور سرپنچوں کے ذریعہ سماج میں آگاہی فراہم کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کسی بھی امکانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور فی الوقت دو کووڈ سینٹر بھی تیار رکھے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کو استعمال میں لایا جا سکے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.