SP Tiwari on Temporary Employees جموں و کشمیر میں عارضی ملازمین کو جلد خوشخبری ملے گی، ایس پی تیواری

author img

By

Published : May 29, 2023, 11:42 AM IST

Updated : May 29, 2023, 9:29 PM IST

پی ایس تیواری

ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر کے نیشنل جنرل سیکرٹری ایس پی تیواری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے میں مقامی سیاستداں اور مقامی تنظیمں ناکام ہوچکی ہیں۔

جموں و کشمیر میں عارضی ملازمین کو جلد خوشخبری ملے گی، ایس پی تیواری

ترال: جموں وکشمیر کے یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین کے حقوق پر پچھلے کئی دہائیوں سے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا گیا ہے جب کہ ایک ٹھوس روڈ میپ نہ تو یہاں کے سیاستدانوں نے اور نہ ہی ٹریڈ یونین لیڈران نے پیش کیا ہے جس کی وجہ سے مختلف محکموں میں کام کرنے والے ہزاروں عارضی ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے مشہور ٹریڈ یونین لیڈر اور ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر کے نیشنل جنرل سیکرٹری ایس پی تیواری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹریڈ یونین ملکی سطح پر کام کر رہی ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران انہوں نے جموں وکشمیر میں ملازمین کو درپیش مشکلات اور انکے مطالبات کا جائزہ لیا ہے۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہاں کے ملازمین کے مسائل کو مرکزی سطح پر پیش کرنے پر یہاں کی بیشتر ٹریڈ یونین تنظمیں ناکام ہوگئی ہیں اور یہی وجہ ہےکہ صورت حال توقعات کے برعکس ہے۔

ایس پی تیواری نے بتایا کہ انکی ٹریڈ یونین چونکہ ملکی سطح پر سرگرم ہے اور انکی تنظیم نے جموں وکشمیر کے ملازمین کے مسائل کو متعلقہ وزارت تک پہنچایا اور یہاں کے قائدین کو ان سے ملوایا جس کے بعد ہی یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں قوانین پر بات کرتے ہوئے پی ایس تیواری نے بتایا کہ اگر حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ اب جموں و کشمیر ملک کے ساتھ پوری طرح جڑ گیا ہے تو پھر ملک کی دیگر ریاستوں میں لیبر قوانین اور مراعات کا فائدہ یہاں کے ملازمین کو کیوں نہیں مل رہا ہے؟

مزید پڑھیں: Sericulture Dept Casual Employees protest محکمہ سریکلچر کے عارضی ملازمین کا ہندواڑہ میں احتجاج
تاہم انھوں نے دعوی کیا کہ ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر جموں و کشمیر کے عارضی ملازمین کی مستقلی اور دیگر مطالبات کو لےکر مرکزی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور انھیں امید ہے کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں سرکاری طور پر اکسٹھ ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کام کر رہے ہیں لیکن وہ برسوں سے مستقل مزدوری کے انتطار میں ہیں اور اس حوالے سے وادی سمیت جموں میں احتجاج کرتے رہتے ہیں۔

Last Updated :May 29, 2023, 9:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.