Security Arrangements For republic Day In Pulwama: پلوامہ میں یوم جمہوریہ پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 3:38 PM IST

پلوامہ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات

جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebrations بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ عارضی بنکر اور ناکے لگائے گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن سے عام زندگی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔

ملک سمیت کشمیر میں بھی 26 جنوری (یوم جمہوریہ) کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔Security Arrangements For republic Day In Pulwama

پلوامہ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات

اس سلسلے میں ڈی ایس پی محمد شفیع DSP Mohammad Shafi نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری کی تقریب کو احسن طریقے سے انجام دینے کی تیاریاں جاری ہے۔

وہیں اس تقریب کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس تقریب کے سلسلے میں کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں سب سے بڑے تقریب ضلع پولیس لائنز پلوامہ اور اونتی پورہ میں منائی جا رہی ہے۔ جبکہ ضلع پلوامہ تحصیل سطح کے علاوہ ضلع کے سبھی سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں میں بھی اس تقریب کا احتتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے پحتہ انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Security Beefed Up Ahead Republic Day: یومِ جمہوریہ کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں سیکورٹی سخت

انہوں نے اس موقع پر ضلع پلوامہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضلع میں ترقی اور قومی سطح پر منائے جانے والے تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.