Pvt School Seized in Pampore: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نجی سکول سربمہر

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 5:43 PM IST

Pvt School Seized in Pampore : ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نجی سکول سربمہر

جنوبی کشمیر South Kashmir کے لیتہ پورہ، پانپور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تحصیل انتظامیہ نے ایک نجی اسکول کو سربمہر Pvt School Seized in Pampore کر دیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کو قابو میں کرنے کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، وہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نجی سکول سربمہر

ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ، پانپور میں تحصیل انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نجی اسکول Pvt School Seized in Pampore کو سربمہر کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تحصیلدار پانپور نے بتایا کہ نجی اسکول کو وضع کیے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سرکاری احکامات کے مطابق اسکولز اور کالجز میں درس و تدریس کو وقتی طور بند کر دیا گیا تھا، تاہم ان کے مطابق اسکول کا معائنہ کرنے کے دوران اسکول میں دو سو سے زائد بچوں کو تعلیم دی جا رہی تھی۔

تحصیلدار پانپور نے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.