Rose Oil Industry in JK جموں و کشمیر کے پلوامہ میں گلاب کے تیل کی صنعت

author img

By

Published : May 26, 2023, 4:59 PM IST

Updated : May 26, 2023, 8:04 PM IST

جموں و کشمیر میں گلاب کے تیل کی صنعت

پلوامہ کے بونرہ علاقے میں قائم انڈین انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن کے فارم میں آج کل مقامی لوگ گلاب کا پھول چننے میں مصروف ہیں۔ گلاب سے تیل اور عرق دونوں چیزیں حاصل کی جاتی ہے۔ گلاب سے نکلنے والا تیل کافی مہنگا ہوتا ہے۔ 30 کونٹل گلاب کے پھولوں سے ایک لیٹر تیل اور ایک لیٹر عرق نکلتا ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں گلاب کے تیل کی صنعت

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بونرہ علاقے میں قائم انڈین انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن کے فارم میں آج کل مقامی لوگ گلاب کا پھول چننے میں مصروف ہیں۔ یہ کام صبح پانچ بجے سے شروع کیا جاتا ہے اور ان کو کاٹنے کا کام نو بجے تک انجام دیا جاتا ہے۔ کشمیر میں تین اقسام کے گلابوں کے پھولوں سے تیل حاصل ہوتا ہے۔ کشمیری گلاب اور دمس گلاب کے علاوہ بلگیریا گلاب کی کاشت کی جاتی ہے۔ ان تینوں اقسام کے گلابوں کی کاشت کے لیے وادی کشمیر کا موسم بہتر مانا جاتا ہے۔

گلاب سے حاصل ہونے والے تیل کو پرفیوم اور فارماسوٹیکل انڈسٹری کےاستعمال میں لایا جاتا ہے۔ گلاب سے نکلنے والا تیل کافی مہنگا ہوتا ہے۔ ضلع پلوامہ جموں و کشمیر کا واحد ضلع ہے، جو گلاب کے تیل کو مختلف ممالک میں برآمد کرتا ہے۔ گلاب سے تیل اور عرق دونوں چیزیں حاصل کی جاتی ہے۔

اس فارم میں سو سے زائد مزدور اپنا روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ گلاب کے ساتھ ساتھ لیونڈر کے علاوہ دیگر میڈیسنل پلانٹس کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔ 30 کونٹل گلاب کے پھولوں سے ایک لیٹر تیل اور ایک لیٹر عرق نکلتا ہے۔ اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کافی مانگ رہتی ہے۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن کے ماہرین کا کہنا ہے کیا ایروما مشن کے تحت کسانوں کو ان فصلوں کی طرف راغب کیا جا رہا ہے اور آنے والے وقت میں کسان بھی اس فصل کو اگا کر فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

اس ضمن میں بونرہ فارم میں کام کرنے والے افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر گلاب کے پھول توڑنے کا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور یہ کام صبح پانچ بجے سے شروع کیاجاتا جو چند گھنٹوں تک جاری رہتا ہے کیونکہ گلاب میں رات کی نمی رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلابوں کے پھولوں کو توڑنے کے بعد پھر چھاؤں میں رکھنا ہوتا ہے، جہاں سے پھر تیل اور عرق حاصل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmirs Medicinal Potential کشمیر میں فارما کمپنیز کے لئے وسائل کی کمی نہیں

انہوں نے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والا تیل ایسنشل آئل انڈسٹری فریگرینس و دیگر چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مانگ بیرونی ممالک میں کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہر روز سو افراد کام کرنے کے لئے آتے ہے، جن کو اس فارم کی وجہ سے روزگار مل رہا ہے۔ گلاب اور لیونڈر کی کاشت وادی کشمیر میں ابھی تک صرف سرکاری فارموں میں کی جاتی تھی تاہم اب مقامی لوگ بھی اس سے جڑ رہے ہیں۔

Last Updated :May 26, 2023, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.