Drug Peddlers Arrested in Pulwama پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک کلوگرام چرس ضبط

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 7:19 PM IST

Pulwama Police arrested 02 drug peddlers

منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلوگرام چرس پاؤڈر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Drug Peddlers Arrested in Pulwama

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اسٹیشن لیتر کی پارٹی نے اچھن میں معمول کے مطابق ناکہ چیکنگ قائم کیا تھا۔ پلوامہ پولیس کے مطابق ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دو افراد کو مشکوک انداز میں گھومتے دیکھا اور ناکہ کے قریب پہنچتے ہی انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے انہیں دھر دبوچا اور انکی تلاشی لی۔ پولیس بیان کے مطابق تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔ Pulwama Police Arrested Two Drug Peddlers

پلوامہ پولیس نے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد الطاف ڈار ولد غلام محمد ڈار اور طارق احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکنان اچھن، پلوامہ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 110/2022 U/S 8/20,29 NDPS پولیس اسٹیشن لیتر میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء، وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی جموں و کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے پوست کا بھوسا برآمد کر لیا۔ Police Arrested Two Drug Peddlers

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Budgam بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.