Plantation Drive in Tral: ترال میں شجرکاری مہم

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 3:39 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں شجر کاری مہم

’’ہر گاؤں ہریالی‘‘ کے تحت رواں برس ترال میں ایک لاکھ تیس ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، Plantation Drive in Tralجبکہ وادی کشمیر میں رواں سیزن قریب بارہ لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ترال علاقے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم جاری ہے۔ Plantation Drive in Tralمحکمہ جنگلات کی جانب سے عیدگاہ ترال کے علاوہ کئی دینی مدارس میں بھی درخت لگائے گئے۔ محکمہ جنگلات کے سینئر افسران سمیت مقامی باشندوں، رضاکاروں نے شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے عوام سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے علاوہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر بھی زور دیا۔

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں شجر کاری مہم

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فارسٹر اجل سنگھ نے بتایا کہ ’’ہر گاؤں ہریالی‘‘ کے تحت رواں برس ترال میں ایک لاکھ تیس ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وادی کشمیر میں رواں سیزن قریب بارہ لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ Plantation Drive in Tralانہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران نہ صرف جنگلاتی اراضی بلکہ اسکول، کالجز سمیت سرکاری دفاتر میں صحنوں میں بھی درخت لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے، زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے علاوہ ماحول کو صاف رکھنے پر بھی زور دیا۔ اجل سنگھ نے کہا: ’’سرکار یا سرکاری محکمہ جات کا کوئی بھی منصوبہ عوامی تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ عوام کو چاہئے کہ وہ شجر کاری مہم میں حصہ لیکر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.