Plantation Drive Across Kashmir: سوشل فاریسٹری کا رواں برس 15 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 6:14 PM IST

ا

جموں و کشمیر خاص طور پر وادی میں محکمہ جنگلات، سوشل فاریسٹری، حفاظتی اہلکاروں، نجی اداروں اور انجمنوں کی جانب سے شجر کاری کا سلسلہ تقریباً سال بھر جاری رہتا ہے۔ Plantation Drive by Social Forestry

پلوامہ: وادی کشمیر میں سال بھر مختلف محکمہ جات کی جانب سے شجرکاری انجام دی جا رہی ہے جس میں طالب علموں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اچھی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر امسال تین ماہ تک محکمہ سوشل فاریسٹری کی جانب سے مسلسل شجرکاری انجام دی جا رہی ہے۔ وادی کے طول و ارض میں انجام دی جانے والی شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ سمیت سیکورٹی فورسز کا بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ Plantation Drive in Pulwama

سوشل فاریسٹری کا رواں برس 15لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ

شجر کاری مہم کے تحت محکمہ سوشل فارسٹری نے جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ ،ملنگپورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ شجر کاری میں محکمہ سوشل فاریسٹری کے ڈائریکٹر دیگر عملہ سمیت مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت ک۔ شجر کاری مہم کے دران ریلوے اسٹیشن کاکاپورہ اور ملنگپورہ میں کئی پودے لگائے گئے۔ Pulwama Plantation drive

ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری، روشن جگی، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس وادی کشمیر کے 10 اضلاع میں مختلف مقامات پر 15 لاکھ کے قریب پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی موسمی تبدیلی (گلوبل وارمنگ) کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے جس کو روکنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ایک شخص کو آگے آکر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.