Tral Umrah Pilgrim Dies in Makkah عمرہ کی ادائیگی کے دوران کشمیری باشندہ فوت

author img

By

Published : May 27, 2023, 8:12 PM IST

Updated : May 27, 2023, 10:11 PM IST

ا

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری کی عمرہ کی ادائیگی کے دوران مقدس شہر میں موت واقع ہو گئی۔

پلوامہ (جموں و کشمیر) : مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے امیر آباد، ترال سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری عبدالسلام نایک عمرہ کی آدائیگی کے دوران ہفتہ کو مقدس شہر مکہ معظمہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نائک کی موت کی تصدیق کی۔ متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ عبدالسلام نایک دو ہفتہ قبل عمرہ کی آدائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوئے اور گزشتہ کل مختصر علالت کے بعد ان کو اگرچہ وہاں کے ایک مقامی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تاہم وہ وہاں جانبر نہ ہو سکے۔

سفر محمود کے دوران محمد سطان کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی مرحوم کے آبائی گاؤں امیرآباد، ترال میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگ جوق در جوق مرحوم کے گھر پہنچے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ لوگوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت بھی کی۔ سماج کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے عبدالسلام نایک کے موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’عبدالسلام نایک ایک بہتر اور نیک دل انسان کے طور پر ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Haj 2023 جموں وکشمر کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل، حج ایگزیکٹیو آفیسر

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ترال کے ہی ایک گاؤں ڈاڈسرہ سے تعلق رکھنے والے ایک عازم عبد الخالق میر بھی رواں برس عمرہ کی ادئیگی کے دوران مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے تھے۔ عبدالخالق محکمہ مال میں اپنی خدمات انجام دے چکے تھے اور بطور پٹواری ریٹائر ہوئے تھے۔ عبد الخالق میر کشمیر انتظامی امور کے آفیسر یاسر عرفات، میر سہیل الاسلام اور پولیس انسپکٹر میر صفدر حسین کے والد تھے۔

Last Updated :May 27, 2023, 10:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.