Indoor Sports Stadium Rajpora: راجپورہ اسپورٹس اسٹیڈیم کو فعال بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 12:21 PM IST

راجپورہ اسپورٹس اسٹیڈیم کو فعال بنانے کا مطالبہ

کروڑرں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم راجپورہ پلوامہ میں کھیل سرگرمیاں انجام نہیں دی جا رہیں، جس کے پیش نظر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اسٹیڈیم کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Indoor Sports Stadium Rajpora Defunct

پلوامہ: محکمہ کھیل کود نے کئی سال قبل ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر نے کیا۔ اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں نہیں ہو رہیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ اسٹیڈیم بے کار پڑا ہوا ہے۔ اسپورٹس اسٹیڈیم میں صاف صفائی کرنے کے لئے بھی محکمہ نے کسی شخص کو تعینات نہیں کیا ہے جس کے سبب مقامی باشندے خصوصاً نوجوان کھلاڑی محکمہ سے نالاں ہیں۔ Sports Stadium Rajpora Not functional

راجپورہ اسپورٹس اسٹیڈیم کو فعال بنانے کا مطالبہ

مقامی باشندوں نے محکمہ اسپورٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتتاح کے بعد دو ہفتوں تک اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں جاری رہیں، حکومتی سطح پر کوچز کا ابھی انتظام کیا گیا تھا جس سے یہاں کے کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا تھا۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’افتتاح کے محض دو ہفتوں کے بعد نہ کوچ صاحبان کا سلسلہ جاری رہا اور نہ ہی اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے گئے۔‘‘ Rajpora Sports Stadium in Pulwama Not Functional

مزید پڑھیں: Sports Stadium damage due to Rain: بارش کی وجہ سے زیر تعمیر اسٹیڈیم کا کافی نقصان

راجپورہ علاقے کے نوجوان کھلاڑیوں، مقامی باشنوں کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی صاف صفائی حتی کہ اس کی حفاظت کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔ انکے مطابق یہ معاملہ انہوں نے کئی بار محکمہ کی نوٹس میں لایا تاہم یقین دہانیوں کے سوا لوگوں کو کچھ حاصل نہ ہوا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی کھلاڑی نے کہا: ’’نوجوان کھلاڑی کھیل کود میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی یا انکے ہنر کو پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.