Avtar Singh Trali Joins BJP گھرواپسی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا، اوتار سنگھ ترالی

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 1:04 PM IST

اوتار سنگھ ترالی

اوتار سنگھ کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو یہاں لوگ بی پارٹی کہتے ہیں۔ انہوں نے سوچا کہ وہ بی یا سی پارٹی کا حصہ کب تک اور کیوں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سامنے سمندر ہو تو نالے سے پیاس نہیں بجھائی جاتی ہے۔Avatar Singh Tarali's comment after joining BJP

ترال: 'بی جے پی ہی ایک واحد پارٹی ہے جو کشمیر میں مجموعی ترقی کا خواب پورا کرسکتی ہے اور اسی لئے میں نے اس پارٹی میں گھر واپسی کی ہے۔' ان خیالات کا اظہار ترال سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے ہی اوتار سنگھ کو ایک شناخت دی ہے تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر وہ پارٹی سے نکل گئے تھے، لیکن اب وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں اور یہ فیصلہ انھوں نے عوامی سطح پر فیڈ بیک ملنے کے بعد ہی لیا ہے ۔Avatar Singh Tarali's comment after joining BJP

اوتار سنگھ ترالی


اوتار سنگھ کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو یہاں لوگ بی پارٹی کہتے ہیں،انہوں نے سوچا کہ وہ بی یا سی پارٹی کا حصہ کب تک اور کیوں رہیں، کیونکہ جب سامنے سمندر ہو تو نالے سے پیاس نہیں بجھائی جاتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نہ صرف ملک کی بلکہ برصغیر کی بڑی پارٹی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے عوامی مفاد کو مد نطر رکھتے ہوئے گھر واپسی کا فیصلہ لیا ہے، اور اب وہ جی لگا کر پارٹی کا ایجینڈا گھر گھر پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔


یہ پوچھے جانے پر کہ الطاف ٹھاکر کے ہوتے ہوئے کیا اوتار سنگھ اعلی عہدے کی دوڑ میں شامل ہونگے، اوتار سنگھ کا کہنا ہے کہ پارٹی ہائی کمان کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اسے قبول کریں گے،اوتار سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی کہ ترال میں بھاجپا یونٹ کے اندر نا اتفاقی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:Avtar Singh on Ghulam Nabi Azad آزاد کی نئی سیاسی پارٹی بہتر متبادل ہو سکتی ہے، اوتار سنگھ ترالی
واضح رہے کہ سال دو ہزار چودہ کا اسمبلی انتخابات اوتار سنگھ نے بھاجپا کی ٹکٹ پر لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.