Empowering Of Rural Women امید اسکیم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 1:21 PM IST

امید اسکیم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش

پلوامہ میں امید اسکیم کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ Empowering Of Rural Women

پلوامہ: جموں اور کشمیر دیہی روزی روٹی مشن (JKRLM) کی UMEED اسکیم کے ذریعے دیہی خواتین کی امنگوں کو پنکھ فراہم کر رہی ہے، جو معاشی طور پر خود مختار ہونے کا خواب دیکھتی ہیں۔ امید اسکیم کے ذریعے، سینکڑوں خواتین نہ صرف جموں و کشمیر میں اپنی کامیابی کی کہانیاں لکھ رہی ہیں بلکہ دوسروں کو غربت سے باہر آنے اور کامیاب کاروباری بننے کی ترغیب بھی دے رہی ہیں۔

اسی امید اسکیم کے ذریعے ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے ایک کریول ورک سینٹر کا مطالبہ بیک ٹو ولیج میں کیا تھا جس کے بعد علاقے کی خواتین کی مانگ کو دیکھتے ہوئے محکمہ دستکاری پلوامہ نے اس علاقے میں ایک سینٹر قائم کیا جہاں علاقے کی خواتین کو تربیت یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کمانے کے اہل بنایا جارہا ہے۔ اس سینٹر سے پہلے سال 25 خواتین نے تربیت حاصل کرکے اپنا کام شروع کیا ہے جبکہ آج اس سینٹر پر 20 کے قریب خواتین تربیت حاصل کررہی ہے۔ان خواتین کو محمکہ کی جانب سے تربیت حاصل کرنے کے دوران1000 روپیہ ماہانہ بھی دیا جاتا ہے۔ وہیں اس کام میں استعمال ہونے والی چیزیں بھی محمکہ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ Empowering Of Rural Women

امید اسکیم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش

اس ضمن میں ان خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی کوئی پہچان نہیں ہوتی ہے۔ این آر ایل ایم سے ہمیں ایک پہچان ملی۔ ایک تو ہم نے کام سیکھا ساتھ ہی اس کام سے اب ہم اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔ خواتین نے کہا کہ ہم نے آج سے پہلے اس طرح کا کوئی بھی کام نہیں کیا تھا اور نہ ہمیں اس کے بارے میں کوئی جانکاری تھی لیکن محمکہ کی ملازمین نے ہماری بہت مدد کی اور ہمیں یہ کام سکھایا جس کے لئے ہم ان کے شکریہ گزار ہیں۔ Empowering Of Rural Women

انہوں نے کہا اب ہم اپنا کام شروع کرسکتے ہیں جس کے لئے محمکہ نے ایک کارڈ اجارہ کیا ہے جس کے تحت ہم بینک سے قرضہ حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ ان خواتین نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اب اس کو ایڈوانس سینٹر میں تبدیل کیا جائے جس سے علاقے کی مزید خواتین مستفید ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: Workshop For Fruit Traders پلوامہ میں پھل تاجرین کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.