Director of EDI visited Naristan ای ڈی آئی محکمہ کے ڈائرکٹر نے نارستان کا دورہ کیا

author img

By

Published : May 28, 2023, 10:25 AM IST

ڈائرکٹر نے نارستان کا دورہ کیا

جے کے ای ڈی آئی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بھٹ نے ترال کے مضافاتی علاقہ نارستان کا دورہ کیا۔ نارستان میں واقع سرکاری ہائی اسکول میں منعقد ایک تقریب میں انہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ڈائرکٹر نے نارستان کا دورہ کیا

ترال: طلباء میں بچپن سے ہی کاروباری جذبے اور اختراعی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) نے سنیچر کو مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے دور افتادہ علاقوں نارستان میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کے انتظامیہ سے مل کر ایک روزہ انٹرپرینیورشپ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں جے کے ای ڈی آئی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بھٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی ترال غلام محمد میر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلباء میں قیادت کا جذبہ پیدا کرنے کے اقدام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ طلباء کی مجموعی ترقی کے لیے ایک رہنما فلسفے کے طور پر کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Enrollment Drive in Govt Schools محکمہ تعلیم کی جانب سے اونتی پورہ میں انرولمنٹ مہم کا آغاز
انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح یو ٹی حکومت کی مختلف پالیسیوں نے کاروبار کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ والدین میں شعور پیدا کیا جائے تاکہ بچوں میں انٹرپرینیورشپ کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈائریکٹر ای ڈی آئی اعجاز احمد بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان نسل کو خود روزگار اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے اور وہ آگے بھی آگاہی پروگرام ڈگری کالج سطح پر منعقد کریں گے تاکہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے نوجوان نسل کو سیکھ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.