Kakapora Bridge Awaits Completion دھوگام کاکاپورہ کو رتنی پورہ سے ملانے والا پلُ چار سال سے تشنہ تکمیل

author img

By

Published : May 27, 2023, 4:33 PM IST

دھوگام کاکاپورہ کو رتنی پورہ سے ملانے والا پلُ چار سال سے تشنہ تکمیل

دھوگام کاکاپورہ کو رتنی پورہ سے ملانے والے پُل کی تعمیر کا کام چار سال قبل شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس پُل کو لوگوں کی آمدرفت کے قابل نہیں بنایا جا سکا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پُل کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دھوگام کاکاپورہ کو رتنی پورہ سے ملانے والا پلُ چار سال سے تشنہ تکمیل

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دھوگام کاکاپورہ علاقے کے لوگوں نے کئی سال قبل ضلع انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ ان کے علاقے میں رومشی نالہ پر ایک پُل تعمیر کیا جائے، جو علاقے کو رتنی پورہ اور دیگر متصلہ علاقوں سے ملانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وہیں چار سال قبل انتظامیہ نے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور علاقے میں پُل تعمیر کرنے کے لئے کام شروع کیا گیا۔ تاہم چار سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک اس پُل کو لوگوں کی آمدرفت کے قابل نہیں بنایا جا سکا، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں نے محکمے آر اینڈ بی پر برہمی کا اظہار کیا۔

اگرچہ پُل پر 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم باقی 20 فیصد کام مکمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل دھوگام کو رتنی پورہ سے جوڑنے والے پُل کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کام مکمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ آر اینڈ بی چار دن کام کرتا ہے پھر کئی مہینوں تک کام بند کردیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے پُل اور سڑک کا کام مکمل ہی نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shadipora Foot Bridge Awaits Completion: شادی پورہ، سوناواری پُل ایک دہائی سے تشنہ تکمیل

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سڑک کے ساتھ ساتھ اس پُل کو مکمل کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پُل کئی علاقوں کو ملانے کا کام کرے گا۔ علاقے کے لوگوں کو اگر رتنی پورہ یا پھر کسی اور علاقے میں جانا ہوتا ہے تو انہیں کافی دوری طے کرنے پڑتی ہے جبکہ اس پُل کی مدد سے باآسانی لمبی دوری کم وقت میں طے کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.