Convention organized in Tral ترال میں ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر کی جانب سے کنونشن کا اہتمام

author img

By

Published : May 29, 2023, 10:49 AM IST

ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر

ترال کے ٹاؤن ہال میں ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر عہدیداروں کی جانب سے اس بات کا عزم کیا گیا کہ وہ ملازمین کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔

ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر

ترال: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے ٹاؤن ہال میں ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام کا اہتمام جل شکھتی ڈویژن اونتی پورہ کے ملازمین کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کارڈی نیشن سینٹر کے نیشنل سیکرٹری ایس پی تیواری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملازمین کے جملہ مسائل کو حل کرنے کے لیے عزائم کا اظہار کیا گیا۔اس تقریب میں عہدیداروں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ٹریڈ یونین مستقبل میں ملازمین کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔


اس موقع پر ٹریڈ یونین کے لیڈران نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومیہ مزدور ،نیڈ بیس ،فیئر شاپ ڈیلرس ،این وائی سیز ،کنٹریچولز کے حقوق کی پاسداری ان ملازمین سے ہی سرکاری دفاتر اور محکمہ جات عوام کی خدمت انجام دی جاتی ہے ، کیونکہ یہ لوگ ایک امید کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں اس مہنگائی کے دور میں نہ ہونے برابر ہیں تاہم یہ غریب ملازمین اپنی استطاعت کے مطابق ہی معمول کی زندگی بسر کرتے ہیں لیکن وہ کم تنخواہیں بھی ان کو وقت پر نہیں ملتی ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

مزید پڑھیں:TUCC Convention in Tral: ٹریڈ یونین کارڈینیشن سینٹر کی جانب سے کنونشن کا اہتمام

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل سیکرٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ انکی یونین قومی سطح پر ملازمین کے جملہ حقوق کے لیے کام کر رہی ہے اور جموں وکشمیر کے ملازمین کے حقوق کے حوالے سے بھی گزشتہ کئ برسوں سے سرگرم عمل ہے اور اس لئے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.