New Parliament Buildingپارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے بائیکاٹ ذہنی پسماندگی کی علامت، اوتار سنگھ ترالی

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:26 AM IST

اوتار سنگھ ترالی

گزشتہ کل وزیر اعظم نریندر مودی نے نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کیا،ادھر حزب اختلاف میں شامل 20 سے زیادہ جماعتوں نے اس افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

اوتار سنگھ ترالی

ترال: وز,یر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات ’کے 101 ویں ایپی سوڈ کو سننے کے لیے بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں ایک پروگرام منعقد ہوا ،جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر اوتار سنگھ ترالی، بھاجپا کے ضلع صدر پلوامہ (ماینارٹی) جہانگیر احمد اور پارٹی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنان نے من کی بات پروگرام اچھی طرح سنا اور اس بات کو تسلیم کیا کہ من کی بات سے سماج میں مثبت تبدیلی آ ئی ہے۔


اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی نے کشمیر کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہے جو ملک کے ہر شہری کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ من کی بات پروگرام ایک غیر سیاسی پروگرام ہوتا ہے جس میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی متعدد معاملات پر بات کرتے ہیں اس لئے ہر ایک کو یہ پروگرام سننا چاہئے ۔

مزید پڑھیں:Man Ki Baat 100 Episode من کی بات کے سلسلے میں اونتی پورہ اور ترال میں تقریبات

میڈیا سے بات کرتے ہوےاوتار سنگھ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی نئئ عمارت کا افتتاح یہ جمہوریت کے جشن میں اضافہ سے کم نہیں ہے، تاہم حزب اختلاف کی جانب سے اس جشن میں شامل نہ کرنا انکی ذہنی پستی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ حزب اختلاف ہر معاملے پر سیاست کر رہا ہے جو کہ بدقسمتی ہےکیونکہ جدید دور میں سہولیات سے لیس پارلیمنٹ بلڈنگ تیار ہوئی ہے لیکن اپوزیشن اس معاملے پر بھی سیاست باز نہیں آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.