Organized Weapons Training Workshop For VDC Members وی ڈی سی اراکین کے لیے ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 1:39 PM IST

وی ڈی سی اراکین کے لیے ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

ایل او سی پر گاؤں کے ویلیج ڈیفنس کمیٹی Village Defense Committee کے ممبران کو ہتھیاروں کی مرمت اور فائرنگ کی تربیت دی گئی، سرحدی گاؤں کے درجنوں نوجوانوں اورعلاقے کے عام شہریوں نے سکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا اور فوج سے تربیت حاصل کی۔ Conduct Weapons Training Workshop

وی ڈی سی اراکین کے لیے ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

فوج اور پولیس کی جانب سے ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں جھلاس علاقے کے وی ڈی سی ممبران کے لیے ایک روزہ ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملحقہ دیہات مگناد، درہ دولیا، جھلاس، سلوتری وغیرہ شامل ہیں۔ ایل او سی پر گاؤں کی ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو ہتھیاروں کی مرمت اور فائرنگ کی تربیت دی گئی، سرحدی گاؤں کے درجنوں نوجوانوں اور علاقے کے عام شہریوں نے سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا اور فوج سے تربیت حاصل کی۔ راجوری ٹارگٹ کلنگ کے بعد سیکورٹی فورسز الرٹ ہو گئی ہیں اور ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران بھی اپنے دفاع کے لیے تیار ہو رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دے کر اپنے علاقے کی حفاظت کر سکیں۔

ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں سے واقف کروانے کے لیے فوج اور پولیس کی جانب سے ایک مشترکہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ وی ڈی سی کے کارکنوں کو فوج کے ساتھ مل کر جدید ہتھیاروں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جا سکیں۔ پروگرام کے دوران VDC ممبران نے آرمی یونٹ سے ہتھیاروں سے نمٹنے کی تربیت حاصل کر کے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی اور ورکشاپ میں ہتھیاروں کی صفائی ہتھیاروں کی معمولی مرمت اور فائرنگ کے دوران خود کا بچاو کے طریقے سیکھائے گئے۔

مزید پڑھیں:Suspected Person Fired In rajouri راجوری کے مرادپور علاقہ میں مشکوک شخص کو دیکھا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.