Dilapidated condition of Primary Health Center in Poonch: پونچھ میں پرائمری ہلتھ سنٹر کی خستہ حالت سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 12:12 PM IST

لورن میں پرائمری ہلتھ سنٹر کی خستہ حالت سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ عمارت کے لئے رقومات واگزار کی گئی تھی لیکن ستم ظریفی یہ کہ یہ رقم بھی یہاں پر کارگر ثابت نہ ہوسکی اور عوام کو ایک بار پھر مصیبت میں ڈال کر رقومات کو خردبرد کردیا گیا ہے۔ Dilapidated condition of primary health center

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کا واحد پرائمری ہلتھ سنٹر جس سے قریب گیارہ پنچائیتوں کے لوگ فیضیاب ہوتے ہیں۔ لیکن اس کی خستہ حالت کو دیکھ کر عوام پریشان ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ عمارت کے لیے رقم واگزار کی گئی تھی لیکن ستم ظریفی یہ کہ یہ رقم بھی یہاں پر کارگر ثابت نہ ہوسکی اور عوام کو ایک بار پھر مصیبت میں ڈال کر رقومات کو خردبرد کردیا گیا ہے۔ Dilapidated condition of primary health center

لورن میں پرائمری ہلتھ سنٹر کی خستہ حالت سے عوام پریشان


اس حوالے سے لورن کی عوام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریٹائرڈ پرنسپل محمد یوسف شیخ نے کہا کہ یہاں ضلع ترقیاتی کونسل فنڈ سے پندرہ لاکھ روپیہ منظور کیا گیا۔ اگر چہ دو ٹھکیداروں نے الگ الگ ٹنڈر ڈال کر عمارت کو توڑ دیا اور مذید عمارت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے اور اب پہلے سے بھی زیادہ یہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے۔ 'Dilapidated condition of primary health center


انہوں نے کہا کہ پرائمری سنٹر کے اندر پانی ٹپکنے سے چیزیں تباہ و برباد ہوچکی ہیں۔ اس عمارت میں انسان تو درکنار حیوان بھی داخل ہونے سے کتراتے ہیں۔ primary health center building in loran block نائب سرپنچ غلام محمد نے بھی اس حوالے سے کہا کہ 'جب عمارات پر کام شروع کیا گیا تھا تب بھی محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیر انجینیر کو کہا تھا کہ یہ علاقہ ٹھنڈا ہے اور برف پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں سردیوں میں کوئی بھی کام کامیاب نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ یہ پیسہ تباہ کرکے عوام کو ایک بار پھر مصیبت میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس رقومات کو خردبرد اور برباد کرنے میں جونیر انجینیر کا ہی قصور ہے۔ جس نے بار بار کہنے کے باوجود بھی نہیں مانا۔'

محمد یوسف شیخ نے کہا ''عمارت کے اوپر سے پانی کو روکنے کے لئے ٹین کے پترے لگانے کی اشد ضروری تھی لیکن جے ای نے نہیں لگانے دئے اور یہاں پر ڈاکٹروں, سماجی کارکنوں اور پنچایت نمائیندگان کو بیوقوف بناتا رہا ہے۔ اور یہ کہتا رہا کہ ہم اس کا الگ پلان بنا رہے ہیں۔ '' انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت ممبر لعل دین نے کہا کہ اس وقت یہاں پلیرہ سے لیکر بیلا بالا تک کے لوگ یہاں آتے ہیں۔ لیکن یہاں اندر جانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ ہسپتال کی عمارت کو نہ ہی نالیاں نہ اس کی چھت اور نہ ہی پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔ عوام کی کوئی بھی بات نہیں مانی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Jammu's Historic School in Dilapidated Condition: گھاس منڈی جموں کا تاریخی اسکول خستہ حالی کا شکار

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسیسٹنٹ کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ آئیندہ دو دنوں میں اس پرائیمری ہلتھ سنٹر کا معاینہ کرکے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس عمارت کے چھت کو مکمل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.