Protest Against JDA in Poonch: جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انہدامی کارروائی کے خلاف پونچھ میں احتجاج

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 6:51 PM IST

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انہدامی کارروائی کے خلاف پونچھ میں احتجاج

سرحدی ضلع پونچھ Protest in Poonch میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج Demolition Drive by JDA in Jammuکر رہے لوگوں نے کہا کہ ’’اس طرح کی کارروائیوں سے مرکزی حکومت واضح طور یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ انہیں یہاں کے لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ انہیں صرف یہاں کی زمین سے لگاؤ ہے۔‘‘

جموں کے روپ نگر علاقے میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے انہدامی کارروائی کے خلاف سرحدی ضلع پونچھ میں احتجاج Protest Against Jammu Development Authority کیا گیا۔

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انہدامی کارروائی کے خلاف پونچھ میں احتجاج

احتجاج Protest in poonch میں شامل گجر طبقے سے وابستہ افراد نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی Protest Against JDA سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے انہدامی کارروائی Protest Against Jammu Development Authority کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں میں غریب اور مفلس گجر بکروال طبقے کے خلاف انہدامی کارروائی انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دیتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک انسان دشمن کارروائی ہے، بے گھر کئے گئے مخصوص طبقے کے افراد روپ نگر سمیت متعدد مقامات پر 1978سے آباد ہیں جبکہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام سنہ 1982میں لایا گیا تھا۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ ’’ایک مخصوص طبقے کے خلاف کارروائی قابل افسوس ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں کے ایام میں کئی افراد کو اُس وقت بے گھر کیا گیا جب انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار یہاں کے لوگوں کی بہبودی کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے۔

ایک مقامی سماجی کارکن نے کہا: ’’دفعہ 370اور 35اے Abrogation of Article 370کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے لوگوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے دعوے کئے تھے، تاہم دعووں کے برعکس دہائیوں سے آباد اور اصل پشتینی باشندوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مرکزی سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’اس طرح کی کارروائیوں سے مرکزی سرکار واضح طور یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ انہیں یہاں کے لوگوں کی کوئی فکر نہیں بلکہ انہیں یہاں کی زمین سے لگاؤ ہے۔‘‘

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ ’’حکومت کی جانب سے کبھی شیڈول ٹرائب اور پاڑی افراد کو ریزرویشن کا جھانسہ دیا جاتا ہے تو کبھی ’جنگلاتی حقوق‘ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے تاہم زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انہدامی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’اس طرح کی کاروائیوں کو بند نہ کیا گیا تو جموں و کشمیر کے طول و ارض میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.