Body of Youth Exhumed in Poonch: پوسٹ مارٹم کے لیے نوجوان کی قبر کشائی، لواحقین کی جانب سے قتل کا الزام

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 7:50 PM IST

Body of Youth Exhumed in Poonch

لواحقین کی جانب سے قتل کا الزام عائد کیے جانے کے بعد ضلع پونچھ کے ایک نوجوان کی تجہیز و تکفین کے کئی روز بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی Body of Youth Exhumed in Poonchانجام دی گئی۔

سرحدی ضلع پونچھ کے اڑائی، منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مزدوری کی غرض سے ڈیڑھ ماہ قبل اپنے سسر اور چند نوجوانوں کے ہمراہ ریاست ہریانہ روانہ ہوا تاہم چند دنوں بعد ہی نوجوان کی لاش گھر پہنچائی گئی تھی۔ لواحقین کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ انکے لخت جگر کی موت حادثے کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد لواحقین نے نوجوان کی تجہیز و تکفین کا عمل اُسی وقت انجام دیا، تاہم بعد میں انہوں نے نوجوان کے قتل کا الزام kins allege youth was murdered in Haryanaعائد کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دفن کئے جانے کے کئی روز بعد پونچھ کے ایک نوجوان کی قبر کشائی انجام

فوت ہوئے نوجوان فیضان شریف ولد محمد شریف کے لواحقین کے مطابق تجہیز و تکفین کے چند دنوں بعد ہی لوحقین کو ہریانہ سے دھمکیاں موصول ہوئیں اور کچھ مشکوک ویڈیوں اور آیڈیوز بھی انہیں موصول ہوئے۔ جس کی بنا پر لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ہریانہ - جہاں نوجوان کی موت واقع ہوئی تھی- کے ضلع سونی پت کے بروڑہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کی۔

شکایت درج ہونے کے بعد بروڑہ تھانہ سے پولیس کی ایک ٹیم ضلع پونچھ پہونچی، جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے حکم نامے کے بعد نوجوان کی قبر کشائی Body of Youth Exhumed for post mortem in Poonchکی گئی۔

قبر کشائی Body of Youth Exhumed in Poonchمحکمہ صحت، جموں و کشمیر پولیس، نائب تحصیلدار منڈی کے علاوہ سونی پت، بروڑہ تھانہ سے آئی ہوئی پولیس ٹیم کی زیر نگرانی انجام دی گئی۔ جنہوں نے نمونے لیکر پوسٹ ماڑٹم کے لیے فونسک ٹیم کو روانہ کر دئے۔

متوفی کے والد نے کہا کہ انکا فرزند مزدوری کی غرض سے ریاست ہریانہ گیا تاہم انہیں وہاں قتل کرکے لاش گھر روانہ کی گئی، انہوں نے انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو پائے گا کہ آیا نوجوان کی موت حادثاتی، قدرتی طور ہوئی یا انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.