ممبئی: اسپائس جیٹ ایئرلائنز چائے فروش سبحان کو پائلٹ بنائے گی

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 1:55 PM IST

Updated : Nov 17, 2021, 1:32 PM IST

اسپائیس جیٹ ائیرلائنز چائے فروش سبحان کو پائلٹ بنائے گی

چائے فروش سبحان اسپائس ایئرلائنز کی مدد سے پائلٹ بننے کی اپنی خواہش اب پورا کرسکے گا، اسپائس جیٹ نے اسپائس اسٹار اکیڈمی میں سبحان کی پائلٹ ٹریننگ کورس کی مکمل اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے۔

گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران معصوم سبحان شیخ اپنے اہل خانہ کی خستہ معاشی حالت کی وجہ سے اہل خانہ کی کفالت کے لیے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں گھوم گھوم کر چائے بیچا کرتا تھا، جس سے سبحان کے گھر والوں کی روزی روٹی چلتی تھی۔

ممبئی: اسپائس جیٹ ایئرلائنز چائے فروش سبحان کو پائلٹ بنائے گی

اس دوران سبحان کی ملاقات ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے ہوئی جہاں اس نے پائلٹ بننے کی اپنی خواہش ظاہر کی تھی۔ ای ٹی وی بھارت نے سبحان کی خواہش کو اپنے پورٹل پر شائع کیا۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ روز 14 نومبر یوم اطفال کے موقع پر اسپائس ایئرلائنز نے ممبئی کے بائیکلہ ریلوے کمپاؤنڈ میں 15 برس کے چائے فروش سبحان کو مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

لاک ڈاون: ممبئی کے ننھے بچے نے اٹھائی خاندان کی ذمہ داری

اس دوران اسپائس جیٹ ایئرلائنز کے ملازمین اچانک سبحان کے گھر پہنچے اور سبحان سمیت اُن کے اہل خانہ کو بذریعہ فلائٹ سے دہلی لے گئے جہاں ان کی ملاقات اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ سے ہوئی، جنہوں نے اسپائس جیٹ کی اسپائس اسٹار اکیڈمی میں سبحان کی پائلٹ ٹریننگ کورس کی مکمل اسپانسر شپ کی پیشکش کی۔ اس تعلق سے اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے بتایا کہ "ہمارا سپنوں کی اڑان پروگرام پسماندہ بچوں کے لیے سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے، تاکہ سبحان جیسے بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

اجے سنگھ نے کہا کہ اسپائس جیٹ کے ذریعے سبحان جیسے بچوں کے پائلٹ بننے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرنے پر میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔

Last Updated :Nov 17, 2021, 1:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.