Kupwara Fire Incident لولاب میں آتشزدگی کے دوران دو کمسن جھلس کر ہلاک

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 11:50 AM IST

لولاب میں آتشزدگی کے دوران دو کمسن جھلس کر ہلاک

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے دیور گاؤں میں گذشتہ رات آتشزدگی کے حادثے میں دو کمسن لڑکوں کی موت ہو گئی جب کہ تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ fire incident in Lolab

سری نگر: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے دیور لولاب علاقے میں درمیانی شب آتشزدگی کے ایک واقعے کے دوران تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جب کہ اس دوران دو کمسن بھائی آگ کی لپٹوں میں پھنس کر رہ گئے اور دونوں جھلس جانے سے ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دیور لولاب کے ککاڈ پتی گاؤں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب محمد اکبر خان ولد عبدالعزیز خا ن کے مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً آس پاس کے مزید دو مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کے اس واقعے کے دوران تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ minor siblings charred to death in Kupwara

لولاب میں آتشزدگی کے دوران دو کمسن جھلس کر ہلاک

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں آگ لگنے کے بعد دو کمسن بچے رہائشی مکان میں پھنس کر رہ گئے۔ اگر چہ اُنہیں بچانے کی خاطر سخت کوشش کی گئی تاہم آگ کی تپش کے باعث دونوں جھلس کر برسر موقع ہی ہلاک ہو گئے۔ کمسن بھائیوں کی شناخت 6 سالہ عامر احمد خان اور 3 سالہ سبزار احمد خان پسران محمد اکبر خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: Fire Incident in Srinagar سرینگر میں آتشزدگی، دو مکان مکمل خاکستر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.