Minor Girl Slips to Death in Kupwara: کمسن بچی پل سے گر کر ہلاک

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 11:48 AM IST

کمسن بچی پل سے گرکر ہلاک

کپواڑہ کے نوگام علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن بچی پُل سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ Minor Girl Falls Off from bridge in Kupwara Dies

کپوارہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعہ کی سہ پہر اسکول سے چھُٹی ہوتے ہی آرمی گوڈ وِل سکول نوگام میں زیر تعلیم ایک کمسن بچی بھی دیگر بچوں کے ہمراہ اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھی۔ اچانک پُل پر پیر پھسلنے کے سبب معصوم بچی قریب بیس فٹ گہرے نالے میں جا گری۔ نالہ میں پتھروں پر گرنے کے سبب بچی لہو لہان ہو گئی جسے دیگر اسکولی بچوں نے زخمی حالت میں فوری طور نوگال ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ Minor Girl Dies in Kupwara

ہیلتھ سنٹر نوگام میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ضلع اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں اسے نازک حالت میں سرینگر کے صورہ اسپتال ریفر کیا گیا۔ صورہ اسپتال میں دوران علاج عالیہ رفیق نام کی یہ معصوم بچی زندگی کی جنگ ہار گئی۔ معصوم بچی کا جسد خاکی اس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.