Man and Nephew Rescued From Well کپواڑہ میں دس گھنٹوں تک کنویں میں پھنسے رہنے کے بعد چچا بھتیجے کو بچایا گیا

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 2:17 PM IST

کپوارہ میں دس گھنٹوں تک کنویں میں پھنسے رہنے کے بعد چچا بھتیجےکو بچایا گیا

ضلع کپواڑہ کے چک ہتھ مولہ علاقے میں بیس فٹ گہرے کنویں میں پھنسے چچا بھتیجے کو دس گھنٹوں کے بعد صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا۔ Minor boy Rescued From Well in Kupwara

کپوارہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چک ہتھ مولہ علاقے میں بیس فٹ گہرے کنویں میں پھنسے چچا بھتیجے کو دس گھنٹوں کے بعد صحیح سلامت باہر نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے چک ہتھ مولہ گاؤں میں جمعے کی شام فردوس احمد میر نامی ایک لڑکا اپنی رہائش گاہ کے نزدیک کرکٹ بال لانے کے دوران کنویں میں گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کو بچانے کے لئے اس کا چچا محمد شفیع میر بھی کنویں میں کود پڑا اور دونوں کنویں کے اندر ہی پھنس گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔ Minor boy Rescued From Well in Kupwara

ذرائع نے بتایا کہ بچاؤ آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے ضلع مسجٹریٹ کپوارہ، تحصلیدار، ڈی ایس پی، ایس ایچ او دیگر عہدیدار رات کے دو بجے تک جائے واردات پر موجود رہے۔ انہوں کے کہا کہ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور تین ایمبولینسز کو بھی موقع پر تیار رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر کنویں کے متصل ایک ٹنل بھی کھودی گئی لیکن دلدل کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Minor Boy Falls Into Well نابالغ لڑکے کو بچانے کی کوشش میں دوسرا شخص بھی کنویں میں پھنسا، ریسکیو آپریشن جاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زائد از دس گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد دونوں کو کنویں سے سلامت نکلا گیا اور انہیں سب ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے لڑکے کو گھر واپس بھیج دیا گیا جبکہ چچا جس کی بازو میں فریکچر ہوا ہے، کو مزید علاج کے لئے ہڈیوں کے ہسپتال ریفر کی گیا ورنہ وہ بھی باقی جسمانی لحاظ سے سلامت ہیں۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی اس کارکردگی کی سراہنا کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.