Arms Recovered In Karnah کپواڑہ کے کرناہ میں او جی ڈیبلو کے گھر سے اسلحہ برآمد

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:20 PM IST

Arms, Ammunition Recovered From OGW's House in kupwara karnah

سرحدی ضلع کپواڑہ کے پنجیترا کرناہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند کے ایک معاون(جو مفرور ہے) کے گھر سے تلاشی کے دوران اسلحہ و بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔Arms Ammunition Recovered in kupwara karnah

کپواڑہ: تفصیلات کے مطابق کزشتہ روز پولیس اور فوج نے کرناہ کے گاؤں پنجیترہ میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے کئی گھروں کی تلاشی لی۔Search Operation In Kupwara

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند معاون ( جو مفرور ہے) مختار حسین شاہ ولد سید اکبر شاہ کے گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے ایک اے کے 47رائفل، ایک اے کے میگزین، 22 زندہ گولہ بارود، 9 ایم ایم پستول اور ایک پستول میگزین برآمد ہوا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔Arms, Ammunition Recovered From OGW's House in Kupwara

مزید پڑھیں: Hideout busted In Poonch پونچھ کے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ کے نابانہ علاقہ میں تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کمین گاہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ Hideout busted In Poonch

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.